خواجہ سعد رفیق کو دیکھنے کے بعد تحر یک انصاف کے کارکنوں کے ’’چور چور ‘‘کے نعرے

ن) لیگ کارکنان عمران خان کے خلاف ’’لوٹوں کا چیئر مین عمران عمران خان ‘‘کے نعرے لگاتے رہے (ن) لیگی کارکنوں کے جوابی نعروں پر مزید بد مزگی سے بچنے کیلئے خواجہ سعد رفیق پولنگ اسٹیشن کے باہر سے واپس روانہ

بدھ 25 جولائی 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دیکھنے کے بعد تحر یک انصاف کے کارکنوں نے ’’چور چور ‘‘کے نعرے لگا ئے جبکہ (ن) لیگی کارکنوں کے جوابی نعروں پر مزید بد مزگی سے بچنے کیلئے خواجہ سعد رفیق پولنگ اسٹیشن کے باہر سے واپس روانہ ہو گئے ‘(ن) لیگ کارکنان عمران خان کے خلاف ’’لوٹوں کا چیئر مین عمران عمران خان ‘‘کے نعرے لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خواجہ سعد رفیق ڈیفنس میں اپنے انتخابی حلقے میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کر نے کیلئے آئے تواس موقعہ پر خواجہ سعد رفیق کے دیکھنے کے بعد تحر یک انصاف کے کارکنوں کے ’’چور چور ‘‘کے نعرے لگائے جسکے جواب میں (ن) لیگ کے کارکنوں نے بھی نعرے بازی شروع کردی ہے جبکہ (ن) لیگی کارکنوں کے جوابی نعروں پر مزید بد مزگی سے بچنے کیلئے خواجہ سعد رفیق پولنگ اسٹیشن کے باہر سے واپس روانہ ہو گئے ۔