اسرائیلی گیس پائپ لائن کے لئے اردنی کمپنی کا کنکریٹ مہیا کرنے سے انکار

پیر 30 جولائی 2018 13:09

عمان۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء) اردن کی ایک مقامی تعمیراتی کمپنی نے اسرائیل اور اردن درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبے کے لیے ریت، بجری اور کنکریٹ کا دیگر سامان مہیا کرنے سے انکار کر دیا۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں اردنی تجارتی کمپنی کے ٹرکوں کو واپس ریت اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ جب کمپنی کو پتا چلا کہ کنکریٹ اور ریت اسرائیل۔

(جاری ہے)

اردن گیس پائپ لائن کے متنازع منصوبے کے لیے خریدی گئی ہے تو کمپنی نے ریت سے لدے اپنے ٹرک واپس بلا لئے۔برطانوی زرائع ابلاغ کے مطابق اردن کی ایک تعمیراتی فرم نے گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے اس لیے ریت فراہم کرنے سے انکار کردیا کہ جسے اردن اور اسرائیل کے درمیان پائپ لائن منصوبے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ اردن اور اسرائیل کے درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبے کی منظوری کچھ عرصہ قبل دی گئی تھی۔ منصوبے کے تحت دونوں ملکوں نے اپنی اپنی حدود میں 64 کلومیٹر کے علاقے میں گیس پائپ لائن بچھانا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے گیس کی سپلائی 2020ء میں شروع ہوگی اور 15سال تک 15 ارب ڈالر گیس کی فروخت کی جاسکے گی۔