ترک صدر کا 17 سالہ فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کو فون ،اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارکباد پیش کی

ننھی فلسطینی مجاہدہ جرات، بہادری اورعزم وحوصلہ فلسطینی قوم اور پوری مسلم اٴْمہ کیلئے باعث فخر ہے، طیب ایردوآن

منگل 31 جولائی 2018 17:45

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اسرائیلی جیل میں 8ماہ تک قید رہنے والی 17سالہ عہد تمیمی کو اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ننھی فلسطینی مجاہدہ جرات، بہادری اورعزم وحوصلہ فلسطینی قوم اور پوری مسلم اٴْمہ کیلئے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

تٴْرک خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اسرائیلی جیل میں 8 ماہ تک قید رہنے والی سترہ سالہ عہد تمیمی کوفون کر کے اسرائیلی جیل سے رہائی پانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ننھی فلسطینی مجاہدہ جرات، بہادری اورعزم وحوصلہ فلسطینی قوم اور پوری مسلم اٴْمہ کیلئے باعث فخر ہے۔عہد تمیمی نے ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترک قوم اور حکومت نے ہمیشہ فلسطینی قوم کا ساتھ دیا اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :