الیکٹرک کارسازکمپنی تیسلاکے جرمنی اورنیدرلینڈز میں فیکٹری کی تعمیر سے متعلق مذاکرات

منگل 31 جولائی 2018 21:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء)الیکٹرک کارسازکمپنی تیسلاکے جرمنی اورنیدرلینڈزکے حکام کے ساتھ یورپ میں اپنی پہلی بڑی فیکٹری تعمیرکرنے سے متعلق مذاکرات ہوئے ہیں ،یہ بات وال سٹریٹ جرنل نے گزشتہ روزبتائی۔

(جاری ہے)

اخبارنے حکام کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تیسلاکے دوجرمن ریاستوں کے ساتھ ’’گیگافیکٹری‘‘کے قیام سے متعلق مذاکرات ہوئے ہیں ،جوکہ کاریں اوربیٹریاں دونوں تیارکرے گی اورنیدرلینڈزمیں فیکٹری کی تعمیرپربھی بات چیت ہوئی ہے ۔ گزشتہ ماہ تیسلانے شنگھائی میں فیکٹری کی تعمیرکے منصوبے کاانکشاف کیاتھاجس سے اس کی پیداواری صلاحیت میں ڈرامائی اضافہ ہوگا،جوکہ محدودہونے کے حوالے سے بدنام ہیں۔

متعلقہ عنوان :