فلپائن میں ایک وین میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ، 4 شہری زخمی ہو گئے

منگل 31 جولائی 2018 23:58

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) فلپائن میں ایک وین میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک جبکہ 4 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز منگل کو مقامی فوج نے بتایا کہ یہ حملہ بظاہر ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر کیا گیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ مخبری پر لامیٹان سٹی میں ایک سکیورٹی چوکی بنائی گئی تھی جسے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس چوکی کا مقصد انتہا پسندوں کی طرف سے دھماکا خیز مواد کی اسمگلنگ روکنا تھا۔

متعلقہ عنوان :