ندیم افضل چن اور پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر ممتاز اختر کاہلوں کو اہم ذمہ داری ملنے کا ا مکان

جمعرات 2 اگست 2018 16:52

سرگودھا۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سابق رکن ِقومی اسمبلی ندیم افضل چن اور پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر نائب صدر ممتاز اختر کاہلوں کو پی ٹی آئی کی طرف سے اہم ذمہ داری سونپے جانے کا ا مکان ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن جو کہ سابق دور میں پیپلز پارٹی کی ترجمانی کرتے تھے اور انہوں نے پیپلز پارٹی کا بڑے اچھے طریقہ سے دفاع کیا تھا مگر حالیہ انتخابات میں ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے اور انہوںنے سرگودھا سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے ،پارٹی قیادت نے انہیں اہم عہدہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔