جائیداد کا تنازعہ، بھائی نے فائرنگ کر کے حقیقی بھائی کو زخمی کر دیا

جمعرات 2 اگست 2018 22:55

بوریوالا۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)جائیداد کا تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے حقیقی بھائی کو زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹبہ مصطفی آباد کے رہائشی ابراہیم کا اپنے حقیقی بھائی ندیم سے مکان کی تقسیم پر جھگڑا چل رہا تھا کہ گزشتہ روز ملزم ندیم نے طیش میں آکر اپنے بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج کے لیے پہنچادیا گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ماڈل ٹائون پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مصروف تفتیش ہے۔