ٹینکروں کے زریعے پانی کی فراہمی کیلئے قائم کی جانے والی آن لائن ٹینکرز سروس سے مستفیض ہونے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

گزشتہ 10روز میں 10 ہزار سے زائد شہریوں نے ٹیلی فون کالز اور موبائل ایپ کے ذریعہ پانی کے ٹینکرز حاصل کیئے

جمعرات 2 اگست 2018 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) واٹربورڈکی جانب سے شہریوںکو ٹینکروں کے زریعے پانی کی فراہمی کیلئے قائم کی جانے والی آن لائن ٹینکرز سروس سے مستفیض ہونے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 10روز میں 10 ہزار سے زائد شہریوں نے ٹیلی فون کالز اور موبائل ایپ کے ذریعہ پانی کے ٹینکرز حاصل کیئے ، اس کے علاوہ غریب علاقوںو کچی آبادیوںمیں ڈی سی کوٹہ کے تحت مفت ٹینکرز سروس کے تحت بھی ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے ،اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں نصب کی جانیوالی عوامی ٹینکیوں میں بھی صبح شام پانی ڈالا جارہا ہے،ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے سرکاری نرخ سے زائد نرخ پرشہریوں کو پانی فراہم کرنے والے لانڈھی ہائیڈرنٹ کے 7 ملازمین کا فوری تبادلہ کردیا ہے جبکہ ان کے خلاف قواعد کے مطابق محکمہ جاتی کارروائی کیلئے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس سیل و ایم سی سی شکیل قریشی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا ہے کہ مقرر کردہ نرخ سے زائد رقم کی وصولی کی شکایت موصول ہونے کی صورت میں ذمہ دار اہلکاروںکیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ہائیڈرنٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے غیر ضروری عملے کے تبادلے یا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ،،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر قائم واٹربورڈ کے آن لائن واٹرٹینکرز سینٹرز اور موبائل ایپ کے ذریعے شہری صرف ایک ٹیلی فون کال یا متعارف کرائی گئی موبائل ایپ کے ذریعے گھربیٹھے پانی کے ٹینکرز حاصل کرنے والے شہریوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ، واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس سے شہریوں کو سرکاری نرخ پر ٹینکروں کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے جبکہ شہریوں سے زائد رقم کی وصولی کی شکایات کے خاتمہ کیلئے ہائیڈرنٹس کی سخت مانیٹیرنگ بھی کی جارہی ہے ،،دریں اثناگزشتہ 10 روز کے دوران 10 ہزار سے زائد شہریوں نے واٹربورڈ کی آن لائن ٹینکرز سروس اور موبائل ایپ کے زریعے پانی کے ٹینکروں کیلئے رجوع کیا ،لانڈھی کے 113 کورنگی کے 916 جمشید ٹاو ن کے 445 گلشن اقبال کے 1245 ، اورنگی 1049 بلدیہ 123 نارتھ ناظم آباد 1866 نیو کراچی 2522 گڈاپ 58 گلبرگ کے 327 شہریوں سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں کو پانی کے ٹینکرز باآسانی فراہم کئے گئے، ترجمان واٹربورڈ نے واضح کیا ہے کہ صارف واٹربورڈ کی موبائل ایپ ایکٹیو کرنے کیلئے گزشتہ دنوں اخبارات میں شائع اشتہار میں درج ہدایات اور معلومات کو مد نظر رکھیں،ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ایپ کے زریعے ٹینکر حاصل کرنے کیلئے صارفین کو گوگل یا ایپل ایپس اسٹور سے واٹربورڈ کا کے ڈبیلو ایس بی ،اوٹی ایس کاایپ ڈاو ن لوڈ کرنا ہوگا ، اینڈرائیڈ 7.0 یا اس سے زیادہ کی صورت میں لوکیشن کو ایکٹیویٹ کیا جانا ضروری ہے،ایپس کھولتے ہی لوکیشن کے انتخاب کا پیغام خودکار نظام کے تحت دیا جاتا ہے، تاہم بعض صارفین اسے اہمیت نہیں دیتے ہیں ، اس سبب انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارف کو اینڈرائڈ فون کی سیٹنگ کو کھولنا ہوتاہے جس کے بعد ایپس کے آپشن میں کے ڈبلیو ایس بی ،او ٹی ایس، ایپس کا انتخاب کیا جاتا ہے اس ایپ میں داخل ہونے کے بعد ایپ کی لوکیشن کا بٹن دبا کر مطلوبہ لوکیشن کا انتخاب اوربعد ازاں محفوظ کرنا ہوگا ،جس کے بعد صارف کو دوبارہ مذکورہ ایپ میں داخل ہوکر پانی کا ٹینکر حاصل کرنے کیلئے موبائل فون نمبر ، نام ، ٹینکرترسیل کا پتہ ، ٹاو ن اور علاقہ کا انتخاب کرنا ہوگا ،واٹربورڈ کا صارف نمبر (جہاں لاگو ہو) ٹینکر کی ضرورت (پانی کی مقدار)کا انتخاب کرکے ڈیفائن میپ لوکیشن کے بٹن کو دباکر نقشے میں قریبی اہم جگہ کی وضاحت کے بعد سیو کا بٹن اور پھر ڈن کا بٹن دبانا ہوگا ، ایپ کے ذریعہ صارف کی درج کردہ معلومات کا خلاصہ بشمول تخمینہ صارف کو بتائی جائے گی ،اسے تصدیق کرکے کنفرم کا بٹن دبانا ہوگا،اس عمل کے بعدصارف کی اسکرین پر ایک خصوصی درخواست نمبر آجائے گا،درخواست کی تصدیق کا پیغام بشمول رقم (تخمینہ ) صارف کے فراہم کردہ موبائل فون پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دیا جائے گا،بعدازاں آن لائن ٹینکر سسٹم صارف کی درخواست متعلقہ ہائیڈرنٹ کو براہ راست بھیج دے گا،متعلقہ ہائیڈرنٹ اسٹاف کی جانب سے پانی کا ٹینکر بھیجنے سے پہلے صارف کو کال کی جائے گی ،ٹینکر کی ترسیل کے وقت صارف کو اصل رقم اور ڈرائیور کا رابطہ نمبر بزریعہ ایس ایم ایس بھی بھیجا جائے گا،ایپ میںصارف اپنی آخری درخواست کا اسٹیٹس چیک کرسکتا ہے اور ہسٹری کے مینو سے اپنی آخری 3 درخواستیں بھی دیکھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں نصب کی جانیوالی عوامی ٹینکیوں میں بھی صبح شام پانی ڈالا جارہا ہے�

(جاری ہے)