چین کے صوبے گوانگزو میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے کر آنے والے جہاز کو سول ایوی ایشن حکام نے جانے سے پہلے ہی روک لیا

جمعہ 3 اگست 2018 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) چین کے صوبے گونگزو میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے کر آنے والے جہاز کو سول ایوی ایشن حکام نے جانے سے پہلے ہی روک لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان شاہین ایئرز نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے شاہین ایئرکی فلائٹ تکنیکی وجوہات کی بناپر روک دی ہے ،ْسول ایوی ایشن نے عین وقت پر جہاز کی اہلیت پرسوال اٹھایا جو انکے منفی ارادوں کو ظاہرکرتا ہے،فلائٹ کوگونگزو پہنچ کرپاکستانی مسافروں کو واپس لے کر آنا تھاہم نے سول ایوی ایشن کے اس فعل کے بارے میں معزز عدالت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ شاہین ایئرلائن پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کیلئے دوسری چارٹرکمپنیوں سے رابطے میں ہیں،پاکستانی مسافروں کو چارٹرفلائٹ سے واپس لانے کے اخراجات شاہین ایئرخوددے گی۔واضح رہے گزشتہ دنوں شاہین ائیرلائنز کی بدانتظامی کی وجہ سے 300 سے زائد پاکستانی چین کے شہر گانگزو میں پھنس گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :