عمران خان سے ڈاکٹربابراعوان کی ملاقات

حکومت سازی کے حوالے سے آئینی و قانونی پیچیدگیوں پر تبادلہ خیال

جمعہ 3 اگست 2018 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے بنی گالہ میں ملاقات کی ، بابر اعوان نے عمران خان کو حکومتی سازی اور نیب پشاور کی جانب سے طلبی سمیت اہم آئینی و قانونی پیچیدگیوں پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں بابر اعوان نے حکومت سازی اور حلف برداری کے حوالے سے آئینی و قانونی معاملات پر بریفنگ دی اس کے علاوہ ملاقات کے دوران پشاور نیب کی جانب سے عمران خان کی طلبی کا معاملہ بھی زیرغور آیا جس پر بابر اعوان نے قانونی پیچیدگیوں کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کیا ۔