پرویزخٹک نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی

ہفتہ 4 اگست 2018 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ’’میں نے انتخابی مہم کے دوران دیئے گئے بیان پر ایک معافی نامہ عدالت میں بھی جمع کرادیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں بلکہ سماجی مسائل کو اجاگر کرنا تھا اور انتخابات کے دوران ووٹوں کی خرید وفروخت بھی ان مسائل میں سے ایک ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پرمعافی کے طلب گار ہیں۔