ہیلی کاپٹر سکینڈل،نیب خیبرپختونخوا نے عمران خان کو بیا ن قلمبند کرانے کیلئے 7 اگست کو طلب کرلیا

جمعہ 3 اگست 2018 23:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) قوم احتساب بیور(نیب ) خیبرپختونخوا نے ہیلی کاپٹر سکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بیانقلمبند کرانے کیلئے 7 اگست کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

کے پی کے حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس میں نیب کے پی کے نے عمران خان کو سات اگست کو طلب کرلیا‘ عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے 74 گھنٹے استعمال کا الزام ہے۔

اس سے پہلے سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور سول ایوی ایشن کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں۔ عمر ان خان کو نیب کی جانب سے سوالنامہ بھی اس دن ہی جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے عمران خان کے الیکشن سے قبل اٹھارہ جولائی کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر عمران خان نے الیکشن میں مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہونے کی درخواست کی تھی۔