پاکستانیوں نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہراشتہار لگادیا

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر لگائے گئے اشتہارات پر گو نواز گو اور پانامہ ہاوس درج ہے

جمعہ 3 اگست 2018 22:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) :پاکستانیوں نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہراشتہار لگادیا۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر لگائے گئے اشتہارات پر گو نواز گو اور پانامہ ہاوس درج ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے 6جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا تھا۔نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جرمانے کے علاوہ قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

اس حوالے سے ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی۔تاہم فیصلے کی تفصیلات سامنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی تھی کہ نواز شریف اور مریم نواز کو 1,1 سال کی اضافی قید سنائی گئی ہے جس کے بعد نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا ہوئی ہے جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال ا ہےقید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو باحق سرکار ضبط کرلیا جائے۔نواز شریف ،مریم نواز اور صفدر اب جیل میں ہیں جہاں انکی سزا کا آغاز ہوچکا ہے ۔احتساب عدالت کے اس فیصلے کے بعد بعد سے لندن میں موجود ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔فیصلے سے لے کر اب تک سینکڑوں پاکستانی اس گھر کو دیکھنے کے لیے دور دراز سے پہنچے۔اس موقع پر احتجاج اور نا خوشگوار واقعات بھی دیکھنے کو ملے۔
اب تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستانیوں نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہراشتہار لگادیا۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر لگائے گئے اشتہارات پر گو نواز گو اور پانامہ ہاوس درج ہے