کلثوم نواز کو ہوش آ گیا، والدہ ہونٹ اور ہاتھ پاؤں ہلا سکتی ہے، سر کے اشارے سے ہاں، ناں میں جواب دے سکتی

اور لوگوں کو پہچان سکتی ہیں، زمینی حقائق سے بے خبر ہیں، نواز شریف اورمریم نواز کے بارے میں پوچھتی ہیں، حسین نواز کا انٹرویو

جمعہ 3 اگست 2018 23:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو ہوش آ گیا۔ حسین نواز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز ہونٹ اور ہاتھ پاؤں ہلا سکتی ہے اور سر کے اشارے سے ہاں، ناں میں جواب دے سکتی ہیں اور لوگوں کو پہچان سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ میری والدہ کلثوم نواز اب ہوش میں ہے لیکن ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں اور گردن میں ٹیوب ڈالی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ ہونٹ اور ہاتھ ہلا سکتی ہے اور لوگوں کو پہچان سکتی ہے اور سر کے اشارے سے ہاں اور ناں میں جواب دے سکتی ہے۔ علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کی ٹریٹمنٹ مثبت ہے۔ حسین نواز نے کہا کہ کلثوم نواز زمینی حقائق سے بے خبر ہیں۔ نواز شریف اورمریم نواز کے بارے میں پوچھتی ہیں لیکن ہم انہیں اتنا ہی بتاتے ہیں جس سے ان کی طبیعت بحال رہے۔