حمزہ شہباز شریف نے این اے 124 کے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دیں

جمعہ 3 اگست 2018 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے این اے 124 کے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دیں حمزہ شہباز کی جانب سے اپنے حلقہ کے ریٹرنگ آفیسر کو این اے 124 میںہونے والے اخراجات کی جو تفصیلات جمع کرائی ہیں اس کے مطابق حمز ہ شہباز نے 18 لاکھ 50 ہزار 625 روپے انتخابی مہم میں خرچ کئے جبکہ این اے 124 کے آر او شاہد بشیر نے حمزہ شہباز کے انتخابی اخراجات درست قرار دیئے لیگی رہنما نے پبلی سٹی کیلئے 15 لاکھ روپے استعمال کئے لاہور کے قومی اسمبلی کے پہلے حلقے کے کامیاب امیدوار نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروائی ریٹرننگ افسر نے حمزہ شہباز کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی۔