لاہور،زینب قتل کیس کے مجرم عمران کیخلاف دیگر مقدمات کا فیصلہ کل ہوگا

جمعہ 3 اگست 2018 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران علی کیخلاف دائر دیگر تمام مقدمات کا فیصلہ کل سنائے گی عدالت نے عمران علی کیخلاف تمام مقدمات کو یکجا کر رکھا ہے مجرم کیخلاف فیصلہ آج کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد سنائیں گے اس موقع پر کوٹ لکھپت جیل میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں مجرم عمران علی جسے زینب قتل کیس میں پھانسی کی سزا ہو چکی ہے اور اس کی رحم کی اپیل صدر مملکت کے پاس زیر غور ہے پر اسماء قتل کیس سمیت دیگر سات بچیوں کے ساتھی زیادتی کے بعد قتل کرنے اور دو بچیوں کو زیادتی کے دوران زخمی کرنے کے الزامات عائد ہیں۔