سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کیس میں تاریخ سماعت مقررکر دی گئی

جمعہ 3 اگست 2018 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کیس میں تاریخ سماعت مقررکر دی گئی،خصوصی عدالت 20 اگست کو سماعت کرے گی۔ رجسٹرار خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس میں قائم خصوصی عدالت 20 اگست کو سماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج جسٹس طاہرہ صفدر اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر بھی خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار سیشن جج راو عبدالجبار کی جانب سے متعلقہ فریقین کو تاریخ سماعت بارے آگاہ کردیا گیا ہے۔