شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین پنجاب کی وزارت اعلی کی رسہ کشی زور و شور سے جاری

جمعہ 3 اگست 2018 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین پنجاب کی وزارت اعلی کی رسہ کشی زور و شور سے جاری ہے جبکہ ذرائع کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں وزارت اعلیٰ اور کابینہ کے ناموں کااعلان کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابقتحریک انصاف کی اعلی قیادت کی جانب سے تاحال پنجاب کی وزارت اعلی کا حتمی نام کا فیصلہ نہیں ہوسکا جس کی وجہ پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین وزارت اعلی کے لئے رسہ کشی ہے اور دونوں اپنے اپنے من پسند افراد کو بطور وزیراعلی دیکھنا چاہتے ہیں۔

جہانگیر ترین وزیراعلی پنجاب کے منصب پر علیم خان یا سبطین خان کو دیکھنا چاہتے ہیں تاہم علیم خان پر نیب کی جانب سے تحقیقات کے باعث ان کا متبادل سبطین خان کو رکھا گیا ہے اور جہانگیر ترین اس کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی بھی اپنے گروپ میں سے ایسے شخص کو وزیراعلی بنانا چاہتے ہیں جو عبوری مدت کے بعد یہ منصب شاہ محمود قریشی کیلئے چھوڑ دے۔