عمران خان کے بعد آپ نے دونوں ہاتھوں میں انگوٹھی پہن لی ہے صحافی کا شیخ رشید سے سوال

پندرہ سو کی ایک انگوٹھی لی ہے ،ْ تین ہزار دے دیں اور دونوں ہی لے جائیں ،ْ شیخ رشید کا جواب

جمعہ 3 اگست 2018 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران ایک صحافی نے ان سے انگوٹھی کے بارے میں دریافت کرنے کی کوشش کی تو شیخ رشید نے دونوں انگلیوں سے انگوٹھیاں اتار کر صحافی کو پیش کر دیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے بعد اب آپ نے دونوں ہاتھوں میں انگوٹھی پہن لی ہے جس پر شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھیاں اتاریں اور صحافی کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں نے پندرہ سو روپے کی ایک لی ہے لیکن آپ مجھے ان دونوں کا تین ہزار روپے دیدیں اور دونوں ہی لے جائیں ۔‘‘ شیخ رشید کے اس جواب پر ہر کوئی قہقہہ لگا کر ہنس پڑا ۔

متعلقہ عنوان :