ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیواسٹیو جابز بہت خودغرض تھے،بیٹی کا الزام

والد نے میری والدہ کواس وقت تنہا چھوڑ دیا جب وہ حاملہ تھیں اورمجھے قبول کرنے سے انکار کردیا،لیزابرینن

جمعہ 3 اگست 2018 12:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)ایپل کمپنی کے بانی آنجہانی اسٹیو جابز کی صاحبزادی نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ ڈیجیٹل الیکٹرانکس کی دنیا میں تہلکہ مچا نیوالے اسٹیو جابز ازدواجی زندگی میں بہت خود غرض تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایپل کمپنی کے بانی اسٹیو جابزکی بیٹی لیزا برینن نے نے سارا راز کھول دیا، اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ اسٹیو نے ان کی والدہ کو عین اس وقت تنہا چھوڑ دیا جب وہ حاملہ ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ بلکہ انہوں نے مجھے قبول کرنے سے بھی انکار کیا تھا،معاملہ عدالت پہنچا اور ڈی این اے کے ذریعے رشتہ ثابت ہونے کے باوجود اسٹیو نے مجھے بطور بیٹی قبول نہیں کیا۔لیزانے کہاکہ ایک دن انہیں قبول کرنا ہی پڑا لیکن شاید دل سے نہیں کیا، بسترمرگ پر پڑے باپ کے نفرت بھرے جملے جب کانوں میں گونجتے ہیں تو زخم پھر سے ہرے ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :