جہانگیر ترین کا پیر پگارا سے ٹیلیفونک رابطہ، حکومت سازی کے معاملے پر گفتگو

ہم پہلے ہی عمران خان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔ الیکشن میں بھی ہر ممکن تعاون کیا، آئندہ بھی بھر پور ساتھ دیں گے، پیرپگارا

جمعہ 3 اگست 2018 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاراہ اور رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں جی ڈی اے نے پی ٹی آئی کو ہر ممکن تعاون کایقین دلایا ہے۔پیر پگارا نے کہا کہ ہم پہلے ہی عمران خان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔ الیکشن میں بھی ہر ممکن تعاون کیا، آئندہ بھی بھر پور ساتھ دیں گے۔جبکہ جہانگیر ترین نے تعاون پر پیرپگارا کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے کراچی آکر ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔