بھارتی ریاست کرناٹک میں تعمیراتی سائیٹ پر کرین گرنے سے 6 افراد ہلاک

جمعہ 3 اگست 2018 14:46

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں تعمیراتی سائیٹ پر کرین گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالہ سے بتایا کہ کرین گرنے کا یہ واقعہ ریاست کے کالا بوراگی ضلع میں پیش آیا جہاں پر کرین زیر تعمیر سمینٹ فیکٹری میںاچانک گر گئی جس کے نتیجہ میں 6 کارکن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی کارکن کو ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ۔ مقامی حکام نے اس وقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :