امریکی صدر کولکھا گیا کوریائی لیڈر کا خط موصول ہو گیا،وائٹ ہائوس

خط پر کوریائی لیڈر کا مشکور ،جلد ایک اور ملاقات کرنا چاہتا ہوں،ٹرمپ کا بذریعہ ٹوئیٹر جواب

جمعہ 3 اگست 2018 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریائی لیڈر کِم جونگ اٴْن کا لکھا ہوا خط موصول ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہاکہ یہ خط رواں برس بارہ جون کی سنگا پور سمٹ کے تسلسل میں ہے۔

(جاری ہے)

اس خط کے جواب میں امریکی صدر نے ٹویٹ کر کے شمالی کوریائی لیڈر کے خط کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد ایک اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ اور کم کی ایک اور ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔ یہ خط ایسے وقت میں موصول ہوا ہے جب کوریائی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی جسمانی باقیات شمالی کوریا سے ہوائی پہنچی ہیں۔