متحدہ مجلس عمل کے اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی عمران خان سے ہاتھ ملا لئیے

اختر مینگل کی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کا تحریک انصاف سے معاہدہ طے پا گیا،عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 3 اگست 2018 20:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)متحدہ مجلس عمل کے اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی عمران خان سے ہاتھ ملا لئیے۔ اختر مینگل کی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کا تحریک انصاف سے معاہدہ طے پا گیا،عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری و ساری ہے۔

اس حوالے سے اتحادیوں سے بھی بات چیت ہو رہی ہے جبکہ ان سے معاملات بھی طے کئیے جارہے ہیں۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی جوڑ توڑ کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے اہم ترین کامیابی سمیٹ لی۔متحدہ مجلس عمل کے اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی عمران خان سے ہاتھ ملا لئیے۔ اختر مینگل کی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کا تحریک انصاف سے معاہدہ طے پا گیا،جس کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔طے پائے جانے والے معاہدے کے مطابق عمران خان کو بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنا ہوگا اور مسنگ پرسنز کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔

اس طرح دونوں جماعتوں میں 6 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کی تھی اور حکومت سازی میں ان سے مدد طلب کی تھی۔ اس موقع پراختر مینگل نے کہا تھا کہ بلوچستان کے مسائل سامنے رکھے ہیں خواہش ہے کہ مطالبات کو سنجیدگی سے دیکھا جائے۔ جس پرنعیم الحق نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے مطالبات جائز ہیں سردار اختر مینگل کے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھیں گے۔اس موقع پر تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند نے کہا کہ پاکستان کی ترقی چاہئے تو بلوچستان کو ترقی دینی ہوگی۔