ایوانکا کا واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں سے انحراف

ْ مہاجرین کی پالیسی سے پیدا بحران سے شدید ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا،صاحبزادی ٹرمپ

جمعہ 3 اگست 2018 14:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی صاحبزادی وائٹ ہاؤس کے کئی پالیسی امور میں شریک رہیں تاہم حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران انہوں نے اپنے والد کی بعض پالیسیوں سے دوری اختیار کر لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک خصوصی کانفرنس میں ایوانکا ٹرمپ نے واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی سے انحراف کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی پالیسی سے پیدا ہونے والے بحران سے انہیں شدید ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

ایوانکا ٹرمپ اپنے والد کی سینیئر ایڈوائزر بھی ہیں۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک ایسا مقام تھا جب انہیں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن سے متعلق زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عدم اطمینان ہوا کیونکہ اس باعث ہزاروں بچوں کو مہاجر والدین سے جدا کر دیا گیا تھا۔ ٹرمپ کی بڑی بیٹی نے ان خیالات کا اظہار ایک نیوز ویب سائٹ ایکسیئوس کی کانفرنس میں کیا۔اس کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ وہ مہاجر والدین اور اٴْن کے بچوں کے درمیان علیحدگی کی سخت مخالف تھیں اور اس باعث پیدا ہونے والے جذبات کا احساس کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :