سعودی سفیر کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات میں پاک۔سعودی تعلقات پر بات چیت کی گئی، نوازشریف کو این آر او دلوانے کا اس ملاقات سے کوئی تعلق ہے نہ ہی ملاقات کے دوران نوازشریف کا کوئی ذکر آیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی قیاس آرائیوں اور خلاف حقائق خبروں کی سختی سے تردید

جمعہ 3 اگست 2018 01:20

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں سعودی سفیر کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور خلاف حقائق تمام خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔جمعرات کو اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سعودی سفیر کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات میں پاک۔

(جاری ہے)

سعودی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔قیاس آرائیوں اور خلاف حقائق تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کو این آر او دلوانے کا اس ملاقات سے کوئی تعلق ہے نہ ہی ملاقات کے دوران نوازشریف کا کوئی ذکر آیا۔اس حوالے سے کسی قسم کا تاثر اجاگر کرنا یکسر غلط، خلاف حقیقت اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ افواہ ساز عناصر مذموم ایجنڈہ ترک کریں اور اس قسم کی خبریں تراشنا بند کریں۔