سعودی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور خلاف حقائق تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں،فواد چوہدری

ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر بات چیت کی گئی، نواز شریف کو این آر او دلوانے کا اس ملاقات سے کوئی تعلق ہے نہ ہی نواز شریف کا کوئی ذکر آیا،ترجمان پی ٹی آئی

جمعہ 3 اگست 2018 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سفیر کی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور خلاف حقائق تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی سفیر کی چیئر مین تحری کانصاف سے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

نواز شریف کو این آر او دلوانے کا اس ملاقات سے کوئی تعلق ہے نہ ہی نواز شریف کا کوئی ذکر آیا، اس حوالے سے کسی قسم کا تاثر اجاگر کرنا یکسر غلط ، خلاف حقیقت اور قابل مذمت ہے۔ افواہ ساز عناصر مذموم ایجنڈہ ترک کریں اور اس قسم کی خبریں تراشنا بند کریں۔