امریکی وزیر خارجہ کی اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات،تعلقات بہتری پر اتفاق

دونوں وزرائے خارجہ نے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور یہ بات چیت مثبت رہی،محکمہ خارجہ کا بیان

جمعہ 3 اگست 2018 18:55

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سنگاپور میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاؤش اولو سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایک بیان میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ دونوں وزرائے خارجہ نے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور یہ بات چیت مثبت رہی۔

(جاری ہے)

اس دوران ترک امریکی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکا کے اپنے اتحادی ملک ترکی کے ساتھ تعلقات میں مسلسل گراوٹ پیدا ہے۔ حال ہی میں امریکی حکومت نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے دو اہم وزیروں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندیاں ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری کے جواب میں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :