شامی فضائی دفاعی نظام کا دمشق کے مغرب میں حملہ ناکام بنانے کا دعوی

جمعہ 3 اگست 2018 21:05

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)شامی فضائی دفاعی نظام نے دمشق کے مغرب میں دشمن کاایک حملہ ناکام بنادیا،یہ رپورٹ سرکاری میڈیانے دی ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے ایک حملے کاجواب دیااوراسے دمشق کے مغرب میں تباہ کردیا،یہ بات سرکاری خبررساں ایجنسی ایس اے این اے نے بغیرمزیدتفصیلات دیئے ہوئے ایک ذریعے کے حوالے سے بتائی۔ شامی مبصرگروپ برائے انسانی حقوق نے کہاکہ ایک میزائل حملے میں دمشق کے مغرب میں حکومتی اورحکومت نوازفورسزکے ٹھکانوں کوہدف بنایاگیا،لیکن مبصرگروپ ذمہ دارفریق کی شناخت نہیں کرسکی ہے۔ ماسکونوازدمشق حکومت اپنے فوجی ٹھکانوں پرحملوں کاالزام اکثراسرائیل پرعائدکرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :