Open Menu

Khawab Main Qaleen Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Qaleen Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Qaleen Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Qaleen Dekhna

خواب میں قالین دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے لئے بڑا ایک بڑا قالین بچھا یا ہوا ہے ۔ اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے تو درازی عمر اور روزی کی فراخی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ قالین پر بیگانی جگہ پر بیٹھا ہے اور اس جگہ کے مالک کا علم نہیں ہے ۔
دلیل ہے کہ دنیا اس پر متغیر ہو گی اور سفر میں مرے گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چھوٹے اور تنگ قالین پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر کا تاہ اور روزی تنگ ہو گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔
اگر دیکھے کہ قالین لپیٹ کر کندھے پر رکھے ہوئے ہے ۔ دلیل ہے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پر جائے گا اور اس کی عمر تھوڑی رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اور جس قدر قالین بڑا اور فراخ ہو گا اس کی روزی اور معیشت زیادہ اور بہتر ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ چھوٹے قالین پر بیٹھا ہے اور اس کے نیچے فراخ ہو گیا ہے ۔

دلیل ہے کہ اس کی روزی فراخ اور کشادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ قالین کو اپنی پشت پر رکھ کرلے جارہا ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ بہت کرے گا ۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قالین چھوٹا اور سبز ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی روزی تنگ ہو گی ۔
لیکن اس کی عمر دراز ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز اور پا کیزہ قالین ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے گھر میں قالین ڈالا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خانہ کو دولت اور اقبال حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نا معلوم گھر میں قالین پڑا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور مال ونعمت پائے گا ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation