Open Menu

Khawab Main Bharr Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Bharr Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Bharr Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Bharr Dekhna

خواب میں بھڑ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رنبور کوئی سفلہ اور کمینہ آدمی ہوتا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو رنبورنے ڈنک مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی کمینے آدمی سے رنج پہنچے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ اس پر بہت سے زنبور جمع ہیں ۔
دلیل ہے کہ وہ کمینے لوگوں میں گرفتار ہو گا ۔ خاص کر اگر زنبور نے اسے ڈنگ بھی مارا ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر دیکھے کہ اس کو زنبورنے ڈنگ مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کمینی عورتوں اور سخن چینوں سے کام پڑے گا ۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے زنبور کو مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ ہوا سے بہت سے زنبور اس کے گر دجمع ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نے قیاس لشکر آئے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زنبور دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)شور(۲)کمینہ شخص(۳)لشکر(۴)ٹڈی(۵)دشمن(۶)لڑکے۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation