Open Menu

Khawab Main Choha Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Choha Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Choha Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Choha Dekhna

خواب میں چوہا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چوہا عورت ہے جو ظاہر میں پارسا اور باطن میں بدکار ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے چوہے کو پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مذکورہ بالا صفت کی عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چوہے کو طبلے میں پکڑا ہے۔
دلیل ہے کہ مکرو حیلہ سے عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے چوہے جمع ہوئے ہیں اور سب ایک ہی طرح کے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان چوہوں کے مطابق عورتیں اس کے گھر میں جمع ہوں گی۔ اور اگر دیکھے کہ مختلف طرح کے چوہے ہیں چنانچہ بعض سیاہ اور سفید ہیں۔
دلیل ہے کہ اس کی تاویل کا خلاف رات اور دن کا ہے۔ حدیث شریف میں ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ رات اور دن دو چوہے ہیں جو لوگوں کی عمروں کو کترتے ہیں۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے سوراخ ناک سے یا عضو تناسل سے چوہا نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کے نابکار لڑکی پیدا ہو گی۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں جنگلی چوہے آئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ نابکار عورتیں جمع ہوں گی۔ اور خواب میں چوہوں کی تاویل مال اور فسادی کا سامان ہے اور کانگی اور جنگلی چوہا خواب میں تاویل کے لحاظ سے مساوی ہے۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے چوہا پکڑا ہے اور اس کی دم نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ چوہا اس کے ہاتھ میں مرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر مصیبت آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چوہا پاؤں سے ملا ہے۔
دلیل ہے کہ بدکار عورت کر کے چھوڑ دے گا اوراگر دیکھے کہ چوہے پر پتھر پھینکا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو تہمت لگائے گا اور اگر دیکھے کہ بستر میں چوہا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بدکار عورت سے فساد کا ارادہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چوہے کو کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ نابکار عورت کا مال کھائے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation

Seeing a mouse in the dream

Seeing a mouse in the dream

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of khawab main choha dekhna. online khawab ki tabeer of Seeing a mouse in the dream. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream khawab main choha dekhna