Open Menu

Khawab Main Ghar Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Ghar Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Ghar Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Ghar Dekhna

خواب میں گھردیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھر مرد کے لئے عورت ہے ۔ اگرخواب میں دیکھے کہ گھر کو ستونوں سمت سے جگہ سے ا ٹھالیا ہے ۔ دلیل ہے کہ با مروت اور مہربان عورت سے شادی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا دروازہ نیابنا ہے ۔
دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تنہا گھر کو چونا لگایا ہے اور یہ معلوم نہیں کہ گھر کسی کی ملک ہے ۔تو دلیل ہے کہ گھر والا دنیا سے جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا دروازہ بوسیدہ ہے اور وہ گھر میں بند ہے اور وہ گھر دوسرے سے ملا ہوا ہے ۔
دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات پائے گا اور بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر کا دروازہ خود توڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال کو عیال پر خرچ کرے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اس کا گھر بہت بڑا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر مال و نعمت فراخ ہو گی اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔

دلیل ہے کہ مال و نعمت سے اس پر تنگی ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے اس کے گھر کی دیوار یا گھر گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بہت سا مال پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گھر بے وجہ خراب ہو گیا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کو مال اور درہم ملیں گے ۔ اور اگر دیکھے لوہے کا گھر ہے دلیل ہے کہ تونگر ہو گیا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ چاندی کا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو توبہ کرنی چاہئے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ لمن یکفر با لر حمن لبیو تھم سقفا من فضتہ(جو لوگ رحم کے ساتھ کفر کرتے ہیں ان کی گھروں کی چھت چاندی کی ہے ) اور اگر مالدار ہے تو نعمت اور ز یادہ ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آس پاس کوئی گھر نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا حال تباہ ہو گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation