Open Menu

Khawab Main Kaaba Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kaaba Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kaaba Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kaaba Dekhna

خواب میں کعبہ دیکھنا

حرم امن کی جگہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ حرم کعبہ میں ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کی آفت سے امن میں رہے گا ۔ اور حج اس کو نصیب ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

(جاری ہے)

کہ اگر دیکھے کہ بادشاہ یا کسی سردار کے حرم میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ تمام شہروں میں اس کے لیے امن ہے اور اس کو بادشاہ سے کچھ ملے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو اس حرم کے اہل سے کام پڑے گا ۔

اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ سے اپنے حرم میں خود بلایا ہے اور اس جگہ مقیم ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا کام کرے گا اور اس کو اس کام سے بدنامی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی ظالم باد شاہ کے حرم میں گیا ہے اس کی بھی یہی تاویل ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation