Open Menu

Khawab Main Newla Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Newla Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Newla Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Newla Dekhna

خواب میں نیولا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولا چور ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کو پکڑا یا مارا ہے دلیل ہے کہ چور کو پکڑے گا یا اس پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیولے کا گوشت کھایا ہے یا اس کے جسم سے اس کے ہاتھ میں کوئی چیز ہے ۔
دلیل ہے کہ چور سے چوری کا مال لے گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ نیولے نے پکڑا یا کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور آخر کار شفا ء پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کے ساتھ لڑا ہے اور اس پر غالب آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو قابو میں کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)چور(۲)غم واندوہ(۳) بیماری ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation