Open Menu

Khawab Main Qalam Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Qalam Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Qalam Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Qalam Dekhna

خواب میں قلم دیکھنا

اہل تعبیر نے قلم کی تاویل میں اختلاف کیا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ قلم امر حق ہے اور حق تعالیٰ کو قلم اور لوح محفوظ کی محتاجی نہیں ہے۔ حضرت مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ قلم ایک فرشتہ ہے کہ حق تعالیٰ کے فرمان پر کام کرتا ہے اگر کوئی قلم کو اسی صورت پر دیکھے جو اس کی ہے۔
دلیل ہے کہ اس کا بادشاہ عاقل سے کام پڑے گا۔ قلم کے بارے میں فرمان حق تعالیٰ ہے:۔

(جاری ہے)

ن والقلم وما سیطرون! قسم ہے قلم کو اور جو کچھ ہو کہتے ہیں) اگر دیکھے کہ قلم ہاتھ پر لی ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاں فاضل لڑکا پیدا ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

اگر دیکھے کہ جو قلم اس کے ہاتھ میں ہے اس سے کچھ لکھا ہے۔ دلیل ہے کہ کچھ سیکھے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ علمہ الاانسان مالم یعلم (انسان کو وہ کچھ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ خواب میں قلم کا دیکھا پان وجہ پر ہے ۔ (۱)امرحق تعالیٰ(۲)فرشتہ(۳)دولت(۴)کاموں کی حقیقت(قلم کو خامہ کہتے ہیں اس کا بیان حرف خاء میں گزرا ہے:۔

Browse More Islamic Dream Interpretation