Open Menu

Khawab Main Rabaab Bajana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Rabaab Bajana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Rabaab Bajana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Rabaab Bajana

خواب میں رباب بجانا

رباب ایک مشہور ساز کا نام ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رباب کا دیکھنا بے ہودہ بات اور جھوٹ بولنے پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ باجا بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ بولے گا اور کسی کی جھوٹی مدح کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے رباب بجاتے ہیں ۔
دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سے راضی ہو گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ رباب کے ساتھ چنگ چغانہ اور با نسری بھی ہے ۔ تو یہ سب غم اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ رباب ٹوٹا یا ضائع ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے تو بہ کرے گا ۔ اور اگر بیمار دیکھے کہ وہ رباب بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ مرے گا یا اس پر بیماری سخت ہو گی ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation