وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے ساتھ اختلافات کی تردید کردی
محمد بن سلمان سے کوئی ایشو نہیں، ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے، محمد بن سلمان کے ایک جہاز پر سفر کیا جبکہ جہاز خراب ہونے پر دوسرا جہاز منگوایا گیا تھا، یواے ای سے بھی ویزوں کے معاملے پربات چل رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 نومبر 2020 22:37
(جاری ہے)
یواے ای کے ساتھ ویزوں کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔اسی طرح افغانستان سے بھی وہ تعلقات ہیں جو پہلے کبھی نہیں تھے۔
ڈومور کہنے والا امریکا پاکستان کی تعریفیں کررہا ہے۔کشمیر پر ہمارا مئوقف بڑا واضح ہے، نوازشریف نے کشمیر کا معاملہ نہیں اٹھایا ہم نے ہر فورم پر کشمیر ایشو اٹھایا ، نوازشریف کے دور میں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، ساری خارجہ پالیسی پی ٹی آئی کی ہے۔ اسلامی ممالک کے درمیان کسی تنازع میں فریق نہیں بنیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام عثمان بزدار کا پانچ مکمل ہونے کے بعد موازنہ کرے، پانچ سال مکمل ہونے پر عثمان بزدار نمبر ون وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ماضی میں ترقیاتی کام کم ہوئے، عثمان بزدار کو لانے کا مقصد پسماندہ علاقے کی ترقی ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ لینے اور الزامات پر وزیراعظم نے کہا کہ فردوس عاشق پر کوئی کرپشن کیس نہیں تھا، افواہیں تھیں، ان کے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں ہمارے ایک دو لوگوں سے مسائل تھے، صوبوں اور میرے وزراء پر کرپشن کے الزامات لگتے ہیں، میں ان کیخلاف تحقیقات آئی بی کے ذریعے کرتا ہوں۔ کابینہ میں میچ جیتنے کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں، جو پرفارم نہیں کرتا اس کو تبدیل کردیا جاتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان تگڑی وزارت چاہتے تھے جو ان کو مل گئی ہے، ہمارے لیے فیاض چوہان اور فردوس عاشق دونوں اہم ہیں، فیاض چوہان کو فردوس عاشق اعوان کی وجہ سے نہیں ہٹایا۔ پنجاب میں بیوروکریسی سیاست زدہ ہے، 30 سال سے وہی پرانا سیٹ اپ چل رہا ہے۔ پنجاب کے نئے آئی جی کی کارکردگی اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور پروجیکٹ اہم منصوبے ہیں۔ حکومت گھروں کیلئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کررہی ہے۔ تعمیراتی انڈسٹری کیلئے پیکج دیا ہے۔ پاکستان میں سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت ہورہی ہے۔ بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے نوکریاں ملیں گی۔ ان منصوبوں کی وجہ سے 5 سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں دیں گے۔ راوی ریور منصوبے سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ لاہور میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے۔ راوی ریور منصوبہ کا مقصد لاہور کو بچانا ہے، 60 لاکھ درخت بھی لگائیں گے۔ اسی طرح بنڈل آئی لینڈ منصوبے کا مقصد کراچی کو بچانا ہے۔ ان منصوبوں کیلئے بیرون ملک سے ڈالر آئیں گے۔ 2 نئے شہر بننے سے ملک میں نوکریاں ملیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چینی مافیا کیخلاف پہلی بار ایکشن لیا جارہا ہے، چینی کی قیمت شوگر مافیا طے کرتا تھا، شوگر مافیا کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی۔ جہانگیرترین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ جہانگیرترین کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں ہے۔ جہانگیرترین کہتے ہیں وہ بےقصور ہیں۔ جہانگیرترین ہمارے بہت قریبی رہے ہیں، ہم نے ایک ساتھ بہت کام کیا۔ افسوس ہوتا ہے کہ جہانگیرترین بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ اسی طرح خسروبختیار کے بھائی کیخلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں، ادارے آزاد ہیں، اداروں میں کسی طرح کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔ شوگر انکوائری رپورٹ میں جو بھی ملوث ہوگا سزا ملے گی۔ عمران خان نے کہا کہ سابق فوج افسر کو حکومت میں پوزیشن دینے کیلئے کوئی دباؤ نہیں ہے، عاصم سلیم باجوہ کو کسی کے کہنے پر تعینات نہیں کیا، گوادر سی پیک کا مین پوائنٹ ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کو تجربے کی بنیاد پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لگایا، عاصم سلیم سدرن کمانڈ کے سربراہ رہ چکے،عاصم سلیم باجوہ نے آئی ایس پی آر کا ایک پورا سیٹ اپ بنایا تھا، عاصم سلیم باجوہ نے گوادر پر پوری بریفنگ دی ہے، عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگے الزامات کا مجھے تفصیلی جواب دیا، اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو وہ نیب یا عدالت سے رجوع کرے۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے ایک دوسرے پرکیسز بنائے۔ جن پر کرپشن کے کیسز ہیں یہ سب ہماری حکومت سے پہلے کے ہیں۔ ہماری حکومت میں صرف شہبازشریف پر کیسز بنے ہیں۔ جب ہم حکومت میں آئے اسحاق ڈار اور نوازشریف کے بیٹے باہر بھاگ چکے تھے۔ آصف زرداری کو دو بار نوازشریف نے جیل میں ڈالا۔ نوازشریف اور آصف زرداری کی کرپشن پرڈاکو منٹریز بنی ہوئی ہیں۔ جبکہ ہم نے اداروں کو آزاد چھوڑا ہوا ہے ویسے ہی نیب پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ میں نے زیرو سے اسٹارٹ لیا۔ 22 سال جدوجہد کی۔ سلیکٹڈ کہنے پر مجھے حیرانگی ہوتی ہے، ہم 4 حلقے کھولنے کا کہہ رہے تھے ہم تمام فورمز پرگئے۔ جبکہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں سلیکٹڈ حکمراں تھے۔ نوازشریف کو ضیاء الحق نے بنایا، جبکہ آصف زرداری پرچی پر بن گئے۔ مریم نواز کو بیٹی ہونے پر پارٹی میں پوزیشن ملی۔ بلاول بھٹو زرداری پرچی پر پارٹی چیئرمین بنے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سینیٹرتاج حیدر کا سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اعلان
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا
ْپی ٹی آئی کی عمران اور بشری کے اظہار رائے پر عدالتی پابندی کی مذمت، چیلنج کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات
ایف بی آر کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا
پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ہے، ہمارے کارکنوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، عمرایوب
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ..
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نمائشی میچ، اینکرزالیون نے لندن میڈیا الیون کیخلاف 60 رنزسے کامیابی حاصل کرلی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام