عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان درڑایں ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، جو عناصربدنیتی پر مبنی مہم چلا رہے ہیں ان کیخلاف آئین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ،عسکری قیادت
مسلح افواج پاکستان سے دہشتگردی کے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف کا کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب
منگل 16 اپریل 2024 23:37
(جاری ہے)
کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آرمی چیف نے انسدادِ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران متعدد دہشتگردانہ حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے اور اہم دہشتگرد سرغنہ کو جہنم واصل کرنے میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کو سراہا۔فورم نے بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشتگردانہ حملے اور بلوچستان میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی۔ فورم کو بریفنگ دی گئی کہ؛’’کس طرح افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں‘‘فورم کو بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ؛’’یہ دہشتگرد گروہ پاکستان اور اس کے اقتصادی مفادات بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری(CPEC) کے خلاف پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔فورم نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔فورم نے ملک میں پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول میں’’غیر قانونی اسپیکٹرم، بالخصوص سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری اور تمام غیر قانونی تارکین کی محفوظ وطن واپسی کے خلاف بھرپور تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو ہدایت کی کہ آپریشنل تیاری اور مورال کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنائیں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت حاصل کریں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان سے دہشتگردی کے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انشائ اللہ‘‘۔‘فورم نے غیر قانونی طور پرمقبوضہ جموں و کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ؛’’پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا‘‘فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔فورم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر فریقین نے فوری طور پر کشیدگی کو کم نہ کیا تو ایک وسیع علاقائی تنازعہ جنم لے سکتا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ عسکری قیادت نے قانون نافذ کرنے والے اداروںاور سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات ایک وطیرہ بن گیا ہے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان درڑایں ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی اور جو عناصربدنیتی پر مبنی مہم چلا رہے ہیں ان کیخلاف آئین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
ڈیرہ اسمعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ( کل ) تین میچزکا فیصلہ ہو گا
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی وومین چیمبر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان TDAPکے زیر اہتمام ای کامرس سیمینار
دیہی اراضی سینٹر کی تعدا میں اضافہ کیا جائے گا ، ماڈل اراضی سینٹر قائم کر کے ان کا دائرہ کار وسیع کیا ..
پولیو کی مقامی افزائش کو روکنا چیلنج ہے' راولپنڈی میں 6800 سے زائد ورکر مہم کا حصہ ہیں'خضر افضال
راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،3 گرفتار، شراب اور پسٹل برآمد،مقدمات درج
راولپنڈی ،5 ملزمان گرفتار
راولپنڈی،ریس کورس پولیس کی کارروائی ،چوری میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی،گوجر خان پولیس کی کارروائی ،آتش بازی کاسامان سمگل کرنیوالا ملزم گرفتار
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج