ایوان تجارت فیصل آباد کا ایف پی سی سی آئی کی طرف سے کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کی غیر مشروط حمایت کا خیر مقدم

منگل 3 جولائی 2018 19:39

ایوان تجارت فیصل آباد کا ایف پی سی سی آئی کی طرف سے کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کی غیر مشروط حمایت کا خیر مقدم
فیصل آباد۔3 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد نے ملک بھر کے تاجروں کی نمائندہ تنظیم وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کی طرف سے کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کی غیر مشروط حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان کی معاشی ، اقتصادی ، زرعی ترقی کی علامت کالا باغ ڈیم کی تعمیر فوری شروع کی جائے جس کیلئے ملک بھر کی تاجر برادی بھر پور تعاون کیلئے تیار ہے۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر عثمان رئوف نے سپریم کورٹ کی جانب سے بھی ملک میں پانی کی قلت اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لینے کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بھارت کی طرف سے یکے بعد دیگر ڈیموں کی تعمیر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کیلئے اپنی ضروریات کیلئے کم از کم 120 دن کی ضروریات کیلئے پانی کا ذخیرہ ہونا چاہیے مگر پاکستان میں اس وقت صرف 30 دن کی ضروریات کیلئے پانی کو سٹور کرنے کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اس کی طرف سے کالا باغ ڈیم کی حمایت نے واضح کر دیا ہے کہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں یہ خالصتاً قومی مسئلہ ہے جو پاکستان کی زرعی معیشت کیلئے ناگزیر ہے۔ مزید برآں اس منصوبے سے کسی ایک صوبے کو نہیں بلکہ تمام صوبوں کو یکساں فائدہ ہوگا اور ان میں بے آباد لاکھوں ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنا کے لوگوں کو پیداواری عمل میں شامل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیم سے جہاں زراعت کیلئے اضافی پانی دستیاب ہو گا وہاں اس سے ملنے والی سستی بجلی سے لوڈ شیڈنگ پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ