سماجی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے پرصدرِ پاکستان کی جانب سے اوآئی سی سی آئی ممبران کی تعریف

اوآئی سی سی آئی ممبران کے سماجی ترقی کے کاموں کی وجہ سے ملک بھر میں براہِ راست 58ملین افرادکو فائدہ پہنچا

بدھ 2 اکتوبر 2019 18:09

سماجی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے پرصدرِ پاکستان کی جانب سے اوآئی سی سی آئی ممبران کی تعریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2019ء) اوآئی سی سی آئی کی جانب سے حال ہی میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں"Impactful Journey: OICCI CSR Exhibition" کے عنوان سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔اس نمائش کا مقصد ملک بھر میں اوآئی سی سی آئی کن ممبر کمپنیوں کے سی ایس آر اقدامات کے اثرات اور اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی روشنی میں میں اوآئی سی سی آئی ممبران کی صف بندی کو ظاہر کرنا تھا۔

اوآئی سی سی آئی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیئے کے مطابق اوآئی سی سی آئی اور اس کے ممبران ان اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں اور ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں حصہ ڈالنااپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
اس نمائش کے مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان جناب عارف علوی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک بھر میں معاشرتی ترقی اور ہم وطنوں خصوصی طور غیر مراعات یافتہ طبقے کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کردارکے بارے میں جان کر نہایت خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ نجی شعبہ ملک کے پسماندہ طبقے کو ترقی دینے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کوششیں کرے۔ اس سلسلے میں اوآئی سی سی آئی کی ممبرکمپنیوں کا شکر گذار ہوں جنہوں نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے ایسے منصوبوں سے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا جوہماری برادریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔
اس موقع پر اوآئی سی سی آئی کی صدر شازیہ سید نے حوصلہ افزاء ریمارکس پر صدرِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی ایس آر اوآئی سی سی آئی کے ممبران کے ڈی این اے کا حصہ ہے۔

ہماری ممبران کمپنیاں جن علاقوں میں کام کرتی ہیں ان کمیونیٹیز کی بہتری کیلئے پرعزم ہیں۔یہ صرف لفاظی نہیں بلکہ ہمارے کاروبار کا بنیادی حصہ ہے۔ہماری ممبران کچھ کمپنیاں قیامِ پاکستان سے ملک میں کام کررہی ہیں اور ان کے سی ایس آر منصوبوں نے گذشتہ کئی دہائیوں میں لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو تبدیل کیا ہے۔
انہوں نے 2017میں اوآئی سی سی آئی کی جانب سے شروع کئے گئے پروگرام'OICCI Women' initiative پر بھی روشنی ڈالی۔

اس پروگرام کا مقصد اوآئی سی سی آئی کے ممبران کو ایک چھتری تلے یکجا کرکے خواتین کی جداگانہ شناخت اور شمولیت کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جاسکیں اور اس سلسلے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرنے والے اوآئی سی سی آئی ممبران کے مابین 2018میںThe OICCI Women Empowerment Awards کا آغاز کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اوآئی سی سی آئی کی ممبران کمپنیاں بڑے پیمانے پر قابلِ تجدید توانائی پیداکرکے اسے نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہیں تاکہ بجلی کی پیداوار کیلئے خام تیل کی درآمد پر اٹھنے والے بوجھ کو کم کرکے درآمدی بل کوگٹھا یا جاسکے۔

2018-19کے دوران اوآئی سی سی آئی ممبران نے سی ایس آر کے منصوبوں میں مجموعی طور پر 5.5ارب روپے کی سرمایہ کاری کرکے پورے پاکستان میں 58ملین افراد کوبراہِ راست امداد فراہم کی۔اوآئی سی سی آئی کے ممبران نے سوشل اور ڈیویلپمنٹ سیکٹر کی 160تنظیموں کے ساتھ ملکر سوشل ڈیویلپمنٹ کے کئی اہم منصوبوں پر 11,80,000انسانی گھنٹے صرف کیئے۔
ماضی میں سی ایس آر سرگرمیاں ملک بھر میں پھیلی ہوئی تھیں جن میں 32فیصد سندھ،27فیصد پنجاب،15فیصد کے پی کے ،10فیصد بلوچستان اور فاٹا ، گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیر میں 16فیصدمیں کی گئیں۔

اس موقع پر اوآئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل عبدالعلیم نے بتایا کہ پچھلے چند سالوں میں اوآئی سی سی آئی ممبران اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی شراکت داری سے پائیدار ترقی کے منصوبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔جس کے نتیجے میں خدمات کے معیار میں اضافہ اور پبلک پرائیوٹ شراکت داری کی وجہ سے زیاہ افراد کی مدد میں اضافہ ہوا ہے۔ہمار ی ممبر کمپنیوں نے تعلیم ، صحت، معاشرتی ترقی، ماحولیات اور انفرااسٹرکچرکے میدان میں سماجی خدمات میں حصہ لیا ہے۔نجی شعبے کی سی ایس آر اور پائیدار اقدامات کے ذریعے پسماندہ آبادی تک پہنچنے کی کوششیں نہ صرف زیادہ سے زیادہ نمایاں ہوتی جارہی ہیں بلکہ سول سوسائٹی نے ان کو تسلیم بھی کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا