چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سے آل پاکستان لاجسٹک ہیوی ویکلز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ج* پنجاب میں لاجسٹک پارک قائم کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں لاجسٹک پارک کے قیام کے حوالے سے آپ کی تجاویز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو جلد از جلد پیش کی جائیں گی،سردار تنویر الیاس

منگل 11 اگست 2020 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان سے آل پاکستان لاجسٹک ہیوی ویکلز ایسوسی ایشن کے چئیرمن چوہدری محمد خلیل کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چوہدری محمد خلیل نے سردار تنویر الیاس کو پنجاب میں لاجسٹک پارک قائم کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کی۔ سی پیک میں لاجسٹک پارک کی اہمیت اور مستقبل میں اس کی افادیت سے آگاہ کیا۔

انھوں نے بریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ٹرکنگ کے شعبہ میں بہت سے سرمایہ کار انوسیٹمنٹ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اگر پنجاب میں لاجسٹک پارک کا قیام عمل میں لایا جائے تو پنجاب میں سرمایہ کاری کو تقویت ملے گی۔اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ لاجسٹک پارک کے قیام کے حوالے سے آپ کی تجاویز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو جلد از جلد پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہمیشہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کی آرائ کو اہمیت دی ہے اور تمام سرکاری افسران اور محکموں کو ان کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ہوے ہیں۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ لاجسٹک پارک کے قیام کے حوالے سے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اپنا مکمل کردار ادا کرے گا۔ آل پاکستان لاجسٹک ہیوی ویکلز ایسوسی ایشن کے چئیرمن چوہدری محمد خلیل اور وفد کو اس بات کی یقین دہانی کراء کہ پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ آپ کو سہولیات فراہم کرنے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔

چوہدری محمد خلیل کی سربراہی میں وفد نے چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سردار تنویر کی سربراہی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی تمام مسائل حل کرنے کے لیے پبٹ کا ادارہ بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں کاروبار متاثر ہوئے ہیں لیکن وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کاوشوں اور بہتر پالیسیوں کی وجہ سے اس وبا پر قابو پایا گیا۔

اس سے پاکستان کی معیشت میں اب مزید بہتری آے گی۔وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق سی پیک سے مکمل فوائد حاصل کیے جاے گا۔ اس سے صنعتوں کو فروغ ملے گا جس میں وئیر ہاؤسنگ ،لاجسٹک پارکس کو فروغ دے کر عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان صنعتی ہب بنے اور صنعتوں کے فروغ سے ہم گلف اور افریقہ کی مارکیٹوں کو ٹارگٹ کر سکیں اور اپنی صنعتوں کو وہاں متعارف کروا سکیں۔ چئیرمن سردار تنویر الیاس نے کہا کہ اس میں ہیوی ویکلز ،لاجسٹک پارکس بنیادی کردار ادا کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ