کراچی میں فلورملوں کی ہڑتال کے باعث آٹاکا تھیلا 500روپے تک مہنگا،عوام کا احتجاج،کراچی کی85 میں سے 81 فلورملوں کی گزشتہ 6 دن سے ہڑتال جاری، بلیک میلروں نے مہنگے داموں فروخت شروع کردی، محکمہ خوراک کی حمایت یافتہ 4 فلورملوں نے ہڑتال سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خوری شروع کردی ہے،لگتاہے وزارت خود کراچی میں آٹا مہنگا کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،چیئرمین پاکستان فلورملزایسویسی ایشن سندھ چوہدری یوسف، آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس کل لاہورمیں طلب، فلورملوں کو درپیش مسائل پر غور اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اپ ڈیٹ

اتوار 27 اپریل 2014 13:25

کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) کراچی شہر کی فلور ملوں کی 6 روز سے جاری ہڑتال سے تھوک منڈی میں آٹے کی مہنگے داموں فروخت شروع ہوگئی، خوردہ سطح پر آٹے کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 360 سے 500 روپے تک اضافہ ہو گیا ،کل لاہور میں آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس طلب کرلیاگیا جس میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ سرکل کے اراکین شرکت کریں گے جنرل باڈی اجلاس میں فلورملوں کو درپیش مسائل پر غور اور اہم فیصلے کیے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق کراچی کی85 فلورملوں میں سے 81 فلورملوں کی گزشتہ 6 دن سے جاری ہڑتال سے ناجائز منافع خوری کے لیے تھوک منڈی میں بلیک میلروں نے مہنگے داموں آٹے کی فروخت شروع کردی، ہڑتال کے باعث خوردہ سطح پر آٹے کی قلت پیدا ہوتے ہی جوڑیا بازار میں سیالکوٹ والا نامی آٹے کا تھوک فروش اور حاجی بلی نامی بروکر نے ہفتے کوڈھائی نمبر آٹے کی50 کلوگرام بوری کی قیمت خودساختہ طور پر360 روپے بڑھا کر 2100 تا 2150 روپے کردی ہے، فائن آٹے 50 کلو گرام کی حامل بوری کی قیمت400 روپے بڑھا کر 2450 روپے اور 50 کلوگرام میدے کی بوری کی قیمت 500 روپے بڑھاکر 2500 تا2550 روپے کردی ،خوردہ سطح پر آٹے کی قلت کی تصدیق کرتے ہوئے کراچی ریٹیل گروسرز گروپ کے سیکریٹری فرید قریشی نے بتایا کہ فلور ملوں کی 6 روز سے جاری ہڑتال کی وجہ سے خوردہ فروشوں کے پاس آٹے کا ذخیرہ تقریباً ختم ہوگیا ہے اور وہ تھوک منڈی سے مہنگے داموں آٹا خریدنے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ تھوک پر مہنگے داموں آٹا خریدکر عوام کو بھی مہنگے داموں آٹا فروخت کرنا ہوگا جس کے نتیجے میں مہنگا آٹا فروخت کرنے کی تمام تر ذمے داری ریٹیلرز پر عائد ہوجائے گی، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل کے چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی حمایت یافتہ 4 فلورملوں نے ہڑتال سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خوری شروع کردی ہے جو جوڑیا بازار کے اپنے مخصوص بیوپاریوں کے ذریعے آ ٹا اور میدہ مہنگے داموں فروخت کروارہی ہیں،انھوں نے صوبائی وزیرخوراک سے استفسار کیا کہ وہ اپنے محکمے کی حمایت یافتہ فلورملوں کی تھوک منڈی میں مہنگے داموں آٹے کی فروخت پر بازپرس کیوں نہیں کر رہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی وزارت ہی کراچی میں آٹا مہنگا کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کی بعدازاں ذمے داری فلورملز مالکان پر عائد کردی جائے گی،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین چوہدری محمدیوسف نے ممبران پر واضح کیا کہ حکومت سندھ کے سرد رویے اور متعلقہ وزیرخوراک کی عدم دلچسپی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ آئندہ ہفتے فلورملوں کی ہڑتال کا دائرہ ملک گیر سطح پر وسیع ہوجائے گا کیونکہ سندھ کے حکمرانوں کو عوام اور صنعتوں کا مفاد عزیز نہیں ہے وہ صرف اپنی حکمرانی کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں لہٰذا صنعتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے بجائے وہ دھونس اور دھمکیوں پر اترآئے ہیں لیکن فلورملیں اب کسی دھونس دھمکی میں نہیں آئے گی اور محکمہ خوراک کی غلط پالیسیوں، بدعنوانیوں اور رشوت ستانی کو ختم کرکے دم لیں گے،کل( پیرکو )لاہور میں آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ سرکل کے اراکین شرکت کریں گے جنرل باڈی اجلاس میں فلورملوں کو درپیش مسائل پر غور اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..