بزنس کمیونٹی یورپی یونین کے متعلقہ کنونشن اور معاہدوں پر من و عن عملدرآمد اور ریفارم کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اپنابھرپور تعاون کریں گی:سرحد چیمبر آف کامرس

منگل 22 جون 2021 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیر باز بلور نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بزنس کمیونٹی یورپی یونین کے متعلقہ کنونشن اور معاہدوں پر من و عن عملدرآمد اور ریفارم کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اپنابھرپور تعاون کریں گی تاکہ جی ایس پی پلس GSP+ کے ثمرات کو مکمل طور پراستفادہ حاصل کرنے یورپی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ کو مزید بڑھایا جاسکے جبکہ پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر مس اینڈرولاکمینرا نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ یورپی مارکیٹ میں 33 فیصد اضافہ ہوا جو کہ زیادہ تر ٹیکسٹائل شامل ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستانی فریش فروٹ فورڈ آئٹم سمیت دیگر اشیاء خووردنوش کی یونین ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہورں نے گذشتہ روز یورپی یونین کی سفیر مس اینڈرولا کمینرا کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر منظور الٰہی ،ْ نائب صدر جنید الطاف ،ْ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور ،ْ سابق صدر زاہداللہ شنواری ،ْانڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آباد پشاور کے صدر ملک عمران اسحق ،ْیورپی یونین کے قونصلر ڈینیل کلاسز ،ْ پراجیکٹ منیجر EU ارشد رشید ،ْ سمیڈا کے صوبائی چیف راشد امان ،ْ سابق نائب صدر عبدالجلیل جان ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کامران زیب ،ْ محمد اورنگزیب ،ْ ظہور خان اور عبدالحکیم شنواری ،ْ شمس الرحیم سمیت تاجر اور صنعت کار بھی موجود تھے ۔

یورپی یونین کے سفیر گذشتہ 2020ء کی یورپی یونین کی جائزہ رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 27 کنونشنز اور شرائط پر دستخط کئے ہیں جس پر کچھ میں بہتری نظر آئی ہے جس میں ٹرنس جیڈر ،ْ انسانی حقوق اور صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے تحفظ کے بل پر پاکستانی حکومت نے دو سال کے عرصہ میں تیار کیا ہے جبکہ لاپتہ ،ْ تشدد ،ْ بدسلوکی اور توہین رسالت اور فیکٹریوں کی انسپکشن کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ یورپی یونین کے تمام متعلقہ کنونشن پر پوری طرح سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان تمام معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے قانون سازی اور اصلاحات کے عمل میں تیزی لائے گا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین ہر دو سال کے بعد GSP+ درجہ کے حوالے سے اصلاحات کی روشنی میں جائزہ لیتا ہے اگر اصلاحات اور قانون سازی متعلقہ معاہدوں کے تحت نہ کی جائے گی تو خدشہ ہے کہ پاکستان سے GSPپلس درجہ کوواپس لیا جاسکتا ہے تاہم انہوں نے کہاکہ 2020ء کی رپورٹ میں کچھ چیزوں میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے اور کچھ پر ابھی کام کرنا باقی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں پاکستان جلد اوربرق رفتار اصلاحات و قانون سازی کرے گا یورپی یونین کی سفیر مس اینڈروولاکمینرا نے بتایا کہ یورپی یونین اور پاکستان کے مابین بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو دعوت دی ہے کہ وہ کونسل کا حصہ بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے کافی ممکنہ استعداد موجود ہے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے جیمز اینڈ جیولری مائننگ ،ْ سیاحت اور دستکاری ،ْ ہینڈ کرافٹ بھی کافی اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین مہاجرین کی آباد کاری ،ْ بحالی اور ترقی پروگرام پر گذشتہ 20 سالوں سے کام کر رہی ہے اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے لئے بہتری و ترقی اور سہولیات کے لئے حوصلہ افزاء اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی ،ْ آباد کاری و بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ اس موقع پر سابق ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل جس میں جیمز و جیولری ماربل ،ْ شہد ،ْ زیتون اور لیدر سمیت دیگر اہم اشیاء شامل ہیں کافی مالا مال ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں زیتون اور کی پیداوار وافر مقدار میں ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین ماربل سیکٹر کی ترقی کے لئے اقدامات کریں جدید مشینری آلات اور پالشنگ اور بناوٹ کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد کریں۔ سابق صدر سرحد چیمبر ،ْ زاہداللہ شنواری نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت ،ْ ایکسپورٹ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا ہے ۔

انہوں نے بین الاقوامی کمپنیوں کو خیبر پختونخوا کے مختلف اہم سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خیبر پختونخوا جو کہ دہشت گردی ،ْ انتہاء پسندی کے بعد کوروناوائرس وباء سے شدید متاثر ہوا ہے یہاں پر معاشی و اقتصادی ترقی اور سرگرمیوں سمیت تجارت کی بحالی کے لئے یورپی یونین معاونت فراہم کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک بزنس و سیاحت ویزوں کے اجراء میں آسانیاں پیدا کریں بعد ازاں اجلاس کے شرکاء کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر مس اینڈورولا کمینرا نے کہا کہ یورپی یونین جرمن GIZ کے ساتھ مل کر ووکیشنل ایجوکیشن اور ٹریننگ کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں اقدامات کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اصلاحات ،ْ خواتین پارلیمنٹرین کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ،ْ انسداد دہشت گردی کے محکمہ جات میں اصلاحات و بہتری کے لئے موثر انداز میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کے لئے خیبر پختونخوا ،ْ بلوچستان اور گلگت بلتستان کی معاشی اقتصادی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراس بارڈر تجارت میں سہولیات اوربہتری کے لئے بھی پاکستان کی معاونت کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تیل ،ْ گیس ،ْ سیاحت ،ْجیمز اینڈ جیولری اور ہائی ٹیک سیکٹر میں یورپی یونین کے ترجیحی سیکٹرز میں شامل ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یورپی یونین اسلامیہ فوبیہ کے تدارک کے لئے قانون سازی اور اصلاحات کر رہا ہے ۔ سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین سے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا کی معاشی و اقتصادی ترقی ،ْ کورونا وائرس سے متاثرہ بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی اور مراعات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کی جانب سے GSP پلس درجہ ملنے کے بعد پاکستانی مصنوعات کی یورپی مارکیٹ میں نمایاں اضافہ نظر آرہا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو ایکسپورٹ اور مارکیٹ تک رسائی پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ یورپی مارکیٹ امریکہ کے 16فیصد کے مقابلہ میں 38فیصد ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہی

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ