تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت تاجروں اور معاشرے کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے،سراج الحق

منگل 5 اگست 2014 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ، تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت کوئی بھی ہو اس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تاجروں اور معاشرے کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ سی ڈی اے اور تمام متعلقہ ادارے تاجروں کے نقصان کا ضروری ازالہ کریں اورواقع فوری تحقیقات کراتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آئی ٹین مرکز کے دورہ کے موقع پر آتشزدگی کے واقعہ پر تاجروں سے اظہار یکجہتی اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پرامیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ، مر کزی انجمن تا جران اسلام آباد کے صدر محمد کاشف چو ہدری ،انجمن تا جران اسلام آباد کے چیئر مین شیخ سلیم اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا آتشزدگی کے واقع کے روز بھی ٹیلی فون پر تاجر رہنما چوہدری کاشف سے واقعہ پر افسوس اور ہمدردی کااظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن مزاج پرسی اور کمپرسی میں مرہم نہ رکھا جائے تو واقعات سانحات میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور تاحال الصفاء بیکرز اور دیگر تاجروں کے کروڑوں کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوسکا جس پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کوئی بھی ہو اسے تاجروں کے جان ومال کے تحفظ ، معاشرے کے تمام طبقات کو تحفظ دینا ضروری ہوتا ہے۔اس مو قع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انھوں نے کہا جمہوریت جیسی بھی ہو جمہوری نظام چلنا چاہئے، ہماری خواہش ہوگی کہ تمام سیاسی معاملات مل بیٹھ کر حل کئے جائیں۔ راستے موجود ہیں مفاہمت کیلئے کردار ادا کریں گے سیاسی جماعتوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو کسی تیسرا فریق فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے مارچ کے حوالے سے کردار ادا کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے اور ہماری خواہش ہوگی کہ تمام معاملات مل بیٹھ کر حل کئے جائیں۔ حکومت سے بھی توقع ہے کہ وہ تحریک انصاف کے چند حلقوں میں دوبارہ گنتی کے مطالبہ پر ان کی تسلی کرائے گی ا ور تحریک انصاف سے بھی توقع ہے کہ وہ کوئی درمیانی راستہ نکالے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل