پاک چین دوستی کا نیا دور شروع ہو چکا ،چین پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور تعاون کر رہاہے محمد شہبازشریف ،

جمہوری حکومت کے تحت جاری ترقیاتی عمل میں چینی حکومت کا بھر پور تعاون لائق تحسین ہے ،چین نے پاکستان کو سب سے بڑاترقیاتی پیکیج دیاہے، حالیہ دورہ کے دوران چینی حکام اور سرمایہ کاروں سے سود مند بات چیت ہوئی ،چینی کمپنیوں نے مزید سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے ، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے سنجیدہ کاوشیں کرر ہے ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 28 اگست 2014 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے، ہرگزرتے لمحے کے ساتھ مضبوط ہوتا ہوا پاکستان اورچین کی دوستی کارشتہ نئے دور میں داخل ہوچکا ہے ،موجودہ جمہوری حکومت کے تحت جاری ترقیاتی عمل میں چین کی حکومت بھر پور تعاون کر رہی ہے اور پاکستان کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دے کر پاک چین دوستی کا تعلق بخوبی نبھایا ہے،پاکستان کے عوام ملک کے مختلف شعبوں کی ترقی میں چین کے لائق تحسین کردار پر چین کی قیادت، حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں،میرے حالیہ دورہ چین کے دوران چین اورپنجاب حکومت کے مابین پاکستانی ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی چین کے بہترین ہسپتالوں میں تربیت کے معاہدے سے پاکستان اورچین کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران چین کے حکام اورسرمایہ کاروں سے سود مند بات چیت ہوئی ہے ۔توانائی ،انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ،صحت اوردیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پراتفاق ہوا ہے۔چین کی سرمایہ کار کمپنیوں نے پاکستان بالخصوص پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جس سے یقیناسرمایہ کاری بڑھنے سے غربت اوربے روزگاری جیسے مسائل میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وفد کو دورہ چین کے دوران زبردست پذیرائی ملی ہے اوردوطرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے سود مند پیشرفت ہوئی ہے۔پوری پاکستانی قوم ماہ ستمبر میں چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے لئے تیار ہے اورچینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا خوش قسمت ملک ہے جسے چین جیسا بااعتماد ،مخلص اورسچا دوست میسر آیا ہے۔

چینی حکومت اورعوام پاکستان کو خوشحال اورترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہی ہیں ۔چین پاکستان کو درپیش مسائل کو بخوبی سمجھتا ہے اوروہ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے ہر ممکن تعاون کررہا ہے ۔چین کے تعاون سے ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کی تکمیل سے پاکستان کے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ چین اورپنجاب حکومت کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت چین کی حکومت اپنے اخراجات پر پاکستان کے ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کوطب کی جدید تربیت فراہم کرے گی جو چینی قیادت اور عوام کااپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ دلی لگاوٴ کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت پنجاب کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو چین کے بہترین ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور آکو پنکچر طریقہ علاج کے بارے میں تربیت فراہم کی جائے گی جس سے پاکستانی ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کو شعبہ طب میں چین کی جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو جدید و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے کے وسائل صرف کررہی ہے اور صحت کے شعبہ کی ترقی کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبہ کی بہتری اور عام آدمی کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔چین سے شعبہ صحت میں تعاون کے حوالے سے طے پانے والا معاہدہ پنجاب میں صحت عامہ کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے سنجیدہ کاوشیں کررہی ہے ۔محنت ، دیانت ،امانت اور صبر وایثار کے سنہری اصولوں کو اپناتے ہوئے ہم اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے اور پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد و اقبال کا پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..