دہشت گردوں کی موجودگی میں ملکی ترقی ایک خواب رہے گی،میاں زاہد حسین

دہشت گرد پاکستان کے دشمن، سرمایہ کاروں کوخوفزدہ کررہے ہیں،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:39

دہشت گردوں کی موجودگی میں ملکی ترقی ایک خواب رہے گی،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کوخوفزدہ کرنے کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں،انکی موجودگی میں ملکی ترقی ایک خواہش اورخواب ہے جوکبھی حقیقت کا روپ نہیں دہارسکتی،دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات اورامن معاہدے کی غلطی نہ دہرائی جائے،مذاکرات ہتھیارڈالنے کے مترادف ہونگے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملکی معیشت کے لئے بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ اب وہ عوام کے بجائے چینی باشندوں کونشانہ بنانے کوترجیح دے رہے ہیں تاکہ پاکستان اپنے سب سے قریبی دوست سے محروم ہوجائے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں بعض نام نہاد ماہرین اوربازدیگردہشت گردوں سے مذاکرات کا پرانا راگ الاپ رہے ہیں جوقابل مذمت ہے۔

ملکی سلامتی اہم ترین معاملہ ہے اوراس سلسلہ میں ناکام تجربات کودہرانا حماقت ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اس جنگ میں دہشت گردوں کی فتح ناممکن ہے مگراس سے ملک کوبہت نقصان پہنچ رہا ہے جس کا سلسلہ روکنے کے لئے آہنی عزم کی ضرورت ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اس سلسلہ میں افغان حکومت سے کسی قسم کی توقع خام خیالی ہے کیونکہ انھیں بھی ضرورت سے زیادہ موقع فراہم کئے گئے ہیں مگروہ زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھنے کوتیار نہیں ہیں۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ ایک طرف افغانستان سے تجارتی معاہدوں کی بات چیت چل رہی ہے تودوسری طرف انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے جوناقابل قبول ہے۔ جبکہ چین افغانستان میں بھی بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کررہا ہے۔ وہاں چینی ماہرین محفوظ جبکہ پاکستان میں غیرمحفوظ ہیں جوحیران کن ہے۔ دوست ملک چین کوبھی پاکستان کے ساتھ مل کردہشت گردی کے خاتمہ کی کوششوں میں بھرپوراندازمیں ہاتھ بٹانے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کی بجٹ تجاویز میں صنعتکاری کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ ..

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کی بجٹ تجاویز میں صنعتکاری کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100 انڈکس نے 75ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حدکوعبورکرلیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100 انڈکس نے 75ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حدکوعبورکرلیا

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ

صنعتیں سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے، مارنے سے گریز کیا جائے،صنعت دوست اقدامات معاشی  خوشحالی لائیں ..

صنعتیں سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے، مارنے سے گریز کیا جائے،صنعت دوست اقدامات معاشی خوشحالی لائیں ..

یونائٹیڈ بزنس گروپ کا نجکاری اور شفافیت کے لیے حکومت کے عزم کا خیر مقدم

یونائٹیڈ بزنس گروپ کا نجکاری اور شفافیت کے لیے حکومت کے عزم کا خیر مقدم

کاٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم

کاٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے جمعہ کو ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ۔ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 75400پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے جمعہ کو ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ۔ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 75400پوائنٹس ..

انویسٹرکوجمہوریت آمریت یا بادشاہت سے کوئی غرض نہیں ہوتی،میاں زاہد حسین

انویسٹرکوجمہوریت آمریت یا بادشاہت سے کوئی غرض نہیں ہوتی،میاں زاہد حسین

یونائٹیڈ بزنس گروپ کا نجکاری اور شفافیت کے لیے حکومت کے عزم کا خیر مقدم

یونائٹیڈ بزنس گروپ کا نجکاری اور شفافیت کے لیے حکومت کے عزم کا خیر مقدم

پٹرول وآٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود منافع خورقیمت کم نہیں کررہے۔ محمد حسین محنتی

پٹرول وآٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود منافع خورقیمت کم نہیں کررہے۔ محمد حسین محنتی

عراق   اور شام میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت   کیلئے  درخواستیں طلب

عراق اور شام میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب