تاجر برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، احسن ظفر بختاوری

پیر 8 اپریل 2024 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ تاجر برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، آبپارہ، آئی ایٹ مرکز، بلیو ایریا اور ایف سیون مرکز میں عید شاپنگ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے متعلقہ اداروں کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

گزشتہ روز آبپارہ مارکیٹ میں عید شاپنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے اور صارفین کو راغب کرنے کے لئے آئی سی سی آئی نے آبپارہ، آئی ایٹ مرکز، بلیو ایریا اور ایف سیون مرکز میں عید شاپنگ فیسٹول کا انعقاد کیا ہے ، فیسٹیول شہریوں کو مناسب قیمتوں کا اشیاء کی فراہمی کا اہم ترین ذریعہ ہیں،فیسٹیول میں شاپنگ کے علاوہ دیگر بھی سرگرمیاں ہیں۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکلیں، واشنگ مشینیں اور دیگر گھریلو سامان لکی ڈراز کے ذریعے گاہکوں کو بطور تحفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل پر قابو پانے کے لئے آئی سی سی آئی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ ،جنرل سیکرٹری آبپارہ ٹریڈرز ویلفیئر ایسو سی ایشن اختر عباسی، سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی خالد چوہدری، فیضان شہزاد، ارشد عباسی اور دیگربھی موجودتھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..