رمضان المبارک کے دوران جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں عمومی اضافے کا رجحان

منگل 9 اپریل 2024 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) رمضان المبارک کے دوران جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں عمومی اضافے کا رجحان رہا۔ یکم رمضان سے لے کر 28 رمضان المبارک تک زندہ مرغی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو گرام اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں 95 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رمضان المبارک کے آغاز پر مرغی کی قیمت 410 روپے فی کلوگرام تھی جو رمضان المبارک کے اختتام پر 475 روپے تک پہنچ گئی ۔

اسی طرح مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلوگرام تھی جو رمضان المبارک کے اختتام تک 690 روپے فی کلوگرام ہو گئی۔ پورے رمضان المبارک میں مجموعی طور پر زندہ مرغی اور گوشت کی قیمتوں میں 10 سے 12 فیصدتک اضافہ ہوا۔ زیادہ اضافہ ہفتہ اور اتوار کو ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح رمضان المبارک کے آغاز پر انڈوں کی قیمت 220 روپے فی درجن ریکارڈ کی گئی ۔

رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 40 روپے جبکہ دوسرے ہفتے میں 60 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین سجاد ارشد نے اے پی پی کو بتایا کہ طلب اور رسد کے عوامل کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا حالیہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کراچی کی بندرگاہ پر سویا بین کے کئی جہاز روکے گئے ہیں جن کی وجہ سے پولٹری کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..