رواں مالی سال کے پہلے مہینے سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ ہوا، اے پی سی ایم اے

بھارت کو سیمنٹ برآمد میں کمی بھارتی حکام کی جانب سے نان ٹیرف بندشوں کے باعث ہوئی ،افغانستان میں ایرانی سیمنٹ کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے پاک ، ایران سرحدی راستے سیمنٹ کی سمگلنگ انڈسٹری کے لیے مسلسل خطرہ ہے، ترجمان

ہفتہ 8 اگست 2015 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) جولائی 2015 میں مقامی منڈی میں سیمنٹ کی کھپت 4.19 فی صد اضافے کے ساتھ 1.8 ملین ٹن تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ برس اس ماہ کے دوران یہ کھپت 1.73 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ جولائی 2015 میں برآمدات 465,000 ٹن رہیں جو گزشتہ برس جولائی 2014 ء میں 503,000 ٹن تھیں اور اس طرح 7.45 فی صد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ جولائی 2015 میں کل کھپت 2.26 ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 2.23 ملین ٹن تھیں اس طرح اس ضمن میں 1.56 فی صد اضافہ ہوا۔

ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ بارشوں کے باوجود جولائی کے مہینے میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا۔ شمالی علاقے میں فروخت 1.520 ملین ٹن رہیں جو جولائی 2014ء میں 1.42 ملین ٹن تھیں۔ جنوبی علاقے میں فروخت 0.279 ملین ٹن رہیں جو جولائی 2014ء میں 0.309 ملین ٹن تھیں۔

(جاری ہے)

سیمنٹ کی برآمدات اس دوران کمی کا شکار رہیں۔ شمالی علاقے کی برآمدات 274,000 تھیں جبکہ جنوبی علاقے کی برآمدات 192,000 ٹن تھیں۔

گزشتہ برس جولائی 2014ء میں شمالی علاقے کی برآمدات 295,000 ٹن تھیں جبکہ جنوبی علاقے کی برآمدات 208,000 ٹن تھیں۔ افغانستان کو جانے والی سیمنٹ کی برآمدات کم ہوکر جولائی 2015ء میں 178,000ٹن رہ گئیں جو گزشتہ برس اس ماہ 184,000ٹن تھیں۔ اس دوران سیمنٹ کی برآمد میں زیادہ کمی بھارت کو جانے والی برآمد میں ہوئی۔ بھارت کو جولائی 2015ء میں سیمنٹ کی برآمدات 43,000 ٹن کی گئی جو گزشتہ برس اس ماہ 63,000 ٹن تھیں اس طرح اس ضمن میں 32 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(اے پی سی ایم اے ) کے ترجمان نے سیمنٹ انڈسٹری کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں کمی بھارتی حکام کی جانب سے نان ٹیرف بندشوں کے باعث واقع ہوئی ہے اور افغانستان میں ایرانی سیمنٹ کی برآمد میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کی برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت کو پالیسی میں بہتری لانی چاہیے۔

پاک ۔ ایران سرحدی راستے سیمنٹ کی اسمگلنگ سیمنٹ کی انڈسٹری کے لیے ایک مسلسل خطرہ ہے۔اے پی سی ایم اے نے کئی ٹیکس اقدامات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے جن کا اعلان بجٹ 2015-16ء میں کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کاری کو خطرہ درپیش ہے جبکہ خصوصی طور پر سیمنٹ انڈسٹری صارفین کے بوجھ میں مزید اضافہ ہوگا۔ان مسائل میں خاص طور پر 3 فیصد سپر ٹیکس کا نفاذ، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 8 میں کی گئی ترمیم برائے ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ اور کوئلے پر درآمدی ڈیوٹی ایک فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کرنا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو اس وقت کئی مسائل جیسے بجلی کے زیادہ ٹیرف، وزن کی حد (ایکسل لوڈ کی پابندی)، لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ انڈسٹری توقع رکھتی ہے کہ ان مسائل میں کمی کے لیے حکومت انڈسٹری کی مدد کرے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی سے صنعت کو مقابلتاً بہتر بنایا اور عالمی مارکیٹوں میں اس کے شیئر میں اضافہ کیا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..